شریف خاندان کی جائیداد کے بارے میں تہمینہ درانی نے نیا پینڈورابکس کھول دیا

لاہور(ہاٹ لائن ) وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنیا پنڈورا بکس کھول دیا۔ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے طلاق کے بعد عالمی شہرت یافتہ کتاب ’’مائی فیوڈل لارڈ ‘‘ لکھنے والی تہمینہ درانی نے شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق نیا انکشاف کردیا، عین ممکن ہے کہ تہمینہ کی ٹویٹس شریف خاندان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن جائیں ۔

s1
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ابا جی (شریف برادران کے والد) کی وفات کے بعد شہباز شریف اور ان کے بھائی مرحوم عباس شریف کو وراثت میں نائٹس برج کے تینوں فلیٹس میں سے ایک بھی نہیں ملا۔

s2
اگلی ٹویٹ میں تہمینہ نے پھر یہی بات واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں نائٹس برج فلیٹ کا تعلق بطوروراثت ملنے والی جائیداد کے شہبازشریف سے ہرگز نہیں ہے۔

s3
تہمینہ درانی کی آخری ٹویٹ قدرے معنی خیز ہے، کہتی ہیں کہ نائٹس برج والے فلیٹ ابا جی کے نہیں تھے اس لیے وہ تینوں بھائیوں میں تقسیم کی گئی جائیداد کا حصہ نہیں تھے‘‘۔ (ن ی)