آصفہ بھٹو کےٹخنے کا آپریشن کامیاب

لاہور(ہاٹ لائن ) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کےٹخنے کا آپریشن کامیاب رہا۔ آصفہ بھٹو ایک دو روز میں اسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گی۔ بہن کی طبیعت ناساز ہونے پر بلاول بھٹو بھی دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔
آصفہ بھٹو گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں زخمی ہوگئی تھیں۔ چہل قدمی کے دوران پاؤں مڑ جانے سے آصفہ بھٹو کے دائیں پاؤں کے ٹخنے میں فریکچر ہوگیا۔انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک گھنٹہ طویل آپریشن کے بعد انہیں کمرے میں داخل کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ آصفہ بھٹوجہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے دو روز پہلے لاہورآئی تھیں۔ان کے زخمی ہونے پر بلاول بھٹو زرداری بھی ہنگامی طور پر دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ (ن ی )