army-cheif

راحیل شریف کا بھارتی جارحیت کے سوال پر صحافیوں کو خوش کر دینے والا جواب

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی تقریر سنی ۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ترک صدر کی تقریر اچھی تھی ۔اس دوران صحافی نے موقع پا کر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پوچھ لیا جس پر انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں ۔اسکے بعد آرمی چیف نے یہ کہہ کر مزید بات کرنے سے انکار کردیا کہ میں روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں ۔(ا ن)