pm

جمہوریت کے استحکام کیلئے حاجی عدیل کی خدمات قابل تحسین ہیں:نواز شریف

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کےلئے حاجی عدیل کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے حاجی عدیل کی خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل جمہوری اصولوں کے فروغ پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی۔(ا ن)