بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نےجہیز کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی

نئی دلی: جہیز کے طعنے اور شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کمار کی اہلیہ لالیتا نے خود کشی کرلی۔لالیتا نے خودکشی سے قبل والد کو آڈیوپیغام میں کہا کہ جہیز نہ ملنے پر طعنے سننے پڑتے تھے اور روہت تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا لہذا میں اتنی مضبوط نہیں ہوں کہ ان کا مقابلہ کرسکوں اسی لیے خود کشی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب لالیتاکے والدین نے کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کو بیٹی کی خودکشی کا ذمہ دار قرا دیا ہے۔kabaddi
مغربی دہلی کے رہائشی بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کماراورلالیتا کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی لیکن والدین کی جانب سے جہیزنہ دینے پرطعنوں اور شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکرلالیتا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی جب کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شوہر کی تلاش شروع کردی ہے۔kabaddi-player-rohit-kumar-suicide-wife-comits_61d452d4-95d9-11e6-89e7-7a6d6b3d3438