کرائسٹ چرچ کا میدان بن گیا پاکستان کیلئے قبرستان

کرائسٹ چرچ( ہاٹ لائن) 2 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یاد رہے کہ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا ‘ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا ‘ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 133 رنز کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم آل آﺅٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے مصباح 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 6 ‘ ٹم ساﺅتھی اور بولٹ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ میں اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 104 رنز بنا لئے ہیں۔ جیت راول 55 اور ہنری نکلز 29 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔