مارلن منرو کا صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ میں پہنا ڈریس 48 لاکھ ڈالرز میں نیلام

نیویارک (ہاٹ لائن ) لیجنڈ امریکی اداکارہ مارلن منرو کا پارٹی ڈریس 48 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا،یہ لباس انہوں نے 1962 میں صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پہنا تھا ۔
my2
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فلمی شہر ہالی ووڈ میں لیجنڈ اداکارہ مارلن منرو کی ذاتی اشیا نیلام کے لئے پیش کی گئیں ۔ ان میں اداکارہ کا سکن کلر کا پارٹی ڈریس سب سے نمایاں رہا ۔ اور طویل بولی کے بعد آخر کار اڑتالیس لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا ۔ اس لباس پر ہاتھ سے ڈھائی ہزار موتی جڑے گئے ہیں ۔
my1
منرو نے یہ لباس صدر کینیڈی کی پینستالیسویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر انیس مئی انیس سو باسٹھ کو پہنا تھا،،اور ہیپی برتھ ڈے مسٹر پریذیڈنٹ گایا تھا۔ (ن ی)