کاکروچ ختم کرنے کا انتہائی آسان قدرتی نسخہ

نیویارک(ہاٹ لائن )گھر میں اگر کاکروچ آجائیں تو ان سے نجات حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ایک مادہ کاکروچ بیک وقت 40 تک انڈے دیتی ہے جس کی وجہ سے اس کی آبادی میں تیزی اضافہ ہوتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا قدرتی طریقہ بتاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ ان سے بآسانی نجات حاصل کرسکیں گے۔

اجزاء
پانی
چینی
بیکنگ سوڈا

بنانے کا طریقہ
1۔ایک باﺅل میں ایک کپ چینی ڈالیں۔
2۔اب ایک تہائی پانی ڈالیں۔
3۔چینی کو باﺅل میں حل کریں،اس جار کی طرف کاکروچ متوجہ ہوں گے اور کھچے چلے آئیں گے۔
4۔اب اس جار میں ایک کپ بیکنگ سوڈا ڈالیں،اس کی وجہ سے کاکروچ مارے جائیں گے۔
5۔اس مکسچر کو اچھی طرح ہلائیں اور ایک پیسٹ ہونے کے بعد ہلانا بند کریں۔
6۔اس مکسچروالے جار کو وہاں رکھیں جہاں کاکروچ بآسانی آسکیں۔

جیسے جیسے کاکروچ اس میں آتے جائیں گے ان کی موت یقین ہوگی اور اچھی خبر یہ ہے کہ مکسچر آپ کی فیملی کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی نہیں۔ یاد رہے کہ ان کی وجہ سے کاکروچ کا گھر تباہ نہیں ہوگا لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا گھر ختم کیا جائے اور کھانے پینے کی اشیاءکو زمین پر نہ گرنے دیں اور کچرے کی ٹوکری کو خالی رکھیں،کاکروچ گندگی کی طرف بھاگے آتے ہیں لہذا گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ (ن ی)