ویشاکا پٹنم ٹیسٹ ‘ بھارت کی پوزیشن مستحکم ‘ انگلینڈ کی آدھی ٹیم 103 رنز پر پویلین لوٹ گئی

ویشاکا پٹنم (ہاٹ لائن) بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلنے جانیوالے پہلے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ بھارت کے 455 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم 103 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 455 رنز بنائے ‘ بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی 167 ‘ پجارا 119 ‘ ایشون 58 اور یادیو 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اینڈرسن اور معین علی نے 3,3 جبکہ عادل رشید نے 2 اور براڈ اور سٹوکس نے 1,1 کھلاڑی کو آ ﺅٹ کیا۔ انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا 4 کے مجموعی سکور پر کپتان کک آﺅٹ ہو گئے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا تا ہم جو روٹ نے تھوڑی بہت مزاحمت کی لیکن 53 رنز پر وہ بھی ساتھ چھوڑ گئے اور دوسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر 103 رنز بنا لئے تھے۔