دفعہ144نافذ………… کیا ہونے جا رہا ہے

پشاور(ہاٹ لائن) ڈپٹی کمشنر پشاور نے چہلم امام ؓ کے موقع پر امن و امان و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں دیواروں باالخصوص مساجد اور امام بارگاہوں پر لکھائی کرنے،قابل اعتراض پمفلٹ یا پوسٹرز آویزاں یاتقسیم کرنے،قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور تقسیم،افغان مہاجرین کی نقل حرکت،دکانوں،کھلے مقامات اور مارکیٹیوں وغیرہ میں کیسٹیںسی ڈیز چلانے،چہلم کے دوران آتشین پٹاخوں کے استعمال اور فروخت اور ماسوائے اذان اور خطبہ جمعہ لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندیاں شامل ہیں۔ان احکامات پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزادی جائے گی جبکہ یہ احکامات فوری طور پر 12دنوں کے لئے 16سے 27نومبر2016تک نافد العمل رہیں گے۔