ورلڈ کالمسٹ کلب کا نام استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہو گی ،اشتیاق گھمن

ورلڈ کالمسٹ کلب مرکزی چیئر مین حافظ شفیق الرحمن اور مرکرزی صدر ذوالفقار احمد راحت کی قیادت میں متحد اور آگے بڑھتا رہے گا
لندن (ہاٹ لائن) ورلڈ کالمسٹ کلب لندن کے صدر اشتیاق گھمن نے کہا ہے کہ ورلڈ کالمسٹ کلب سچائی تک رسائی کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ورلڈ کالمسٹ کلب کا نام استعمال کر رہے ہیں میں ایسے عناصر کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ ورلڈ کالمسٹ کلب کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف کارورائی ہو گی۔ اشتیاق گھمن نے مزید کہا کہ ورلڈ کالمسٹ کلب مرکزی چیئر مین حافظ شفیق الرحمن اور مرکرزی صدر ذوالفقار احمد راحت کی قیادت میں متحد اور آگے بڑھتا رہے گا۔ آج کے ایک اخباری بیان کے حوالے سے میں ورلڈ کالمسٹ کلب برطانیہ کی جانب سے ضروری وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں چیئر مین حافظ شفیق الرحمان کی تجویز کی ہر صورت لاج رکھوں گا۔ میں صدر جناب ذوالفقار راحت، جنرل سیکرٹری جناب فاروق چوہان اور پوری کور کمیٹی کے اراکین کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔ ازلوں سے گری پڑی دیوار سے ہم میں سے کسی کو قطعی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ صاحب کردار کبھی معیار سے نہیں گرتا۔میں پچھلے دو دن سے شب و روز ملاقاتوں، منصوبہ سازیوں اور رابطوں میں ہمہ تن مصروف رہا ہوں اور جس کے ثمرات بہت جلد آپ کے سامنے آ جائیں گے۔خود ساختہ صدر برطانیہ اور ان کے ہمنوا کی اہمیت و حیثیت سے میں پوری طرح آگاہ ہوں۔ اخلاص کا تقاضا یہی ہے کہ اس صورت حال سے پریشان ہوا جائے، مگر آپ سب لوگ مجھ پر اعتماد کیجیے اور پوری طرح جمع خاطر رکھیے، کیونکہ برطانیہ میں کام کی نوعیت یکسر مختلف ہے۔ یہاں اخباری دروغ گوئی سے قطعا فرق نہیں پڑتا۔ میری ورلڈ کالمسٹ کلب کے ا±ن وسیع الظرف دوستوں سے کہ جو WCC کے دونوں اطراف میں باقاعدہ حاضری لگواتے ہیں، دست بستہ التماس ہے کہ خدارا، صرف سچ کے ہاتھ مضبوط کیجیے، سراپا فریب کو “لائک” کرنے سے بھی جھوٹ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔آنے والے چند دنوں میں آپ کو برطانیہ سے بہت اچھی خبریں موصول ہونے لگیں گی، انشا اللہ۔اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔