حکومت کا انسداد تمباکو نوشی قوانین پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ، صوبوں کو مراسلہ ارسال

اسلام آباد (ہات لائن) حکومت نے انسداد تمباکو نوشی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت قومی صحت نے صوبوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں انسداد تمباکو نوشی قوانین پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کی تشہیر میں انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ٹی وی اور اخبارات میں میں تمباکو اور ٹوبیکو مصنوعات کی تشہیر غیر قانونی ہے جبکہ دکانوں پر سگریٹ کے تشہیری بینرز، پوسٹر آوایزں کرنا، سگریٹ کی تشہیر کیلئے نقد انعامات، تحائف بانٹنا اور آمدن بڑھانے کیلئے کم قیمت سگریٹ کی فروخت بھی انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزی پر۔ مراسلے میں صوبوں کو ان قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔