نواز شریف کیس سے بچنے کی کوشش میں، بلاول کے مطالبات نہ مانے تو تحریک چلائیں گے: خورشید شاہ

سکھر (ہاٹ لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کیس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلاول کے مطالبات نہ مانے گئے تو تحریک چلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف پانامہ کس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قطری شہزادے کو تو اس کے والد نے کاروبار کے بارے میں سب کچھ بتا دیا لیکن نواز شریف کو میاں شریف نے قطری کاروبار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اگر نواز شریف کو قطر میں کاروبار کا علم ہو تا تو وہ 6 ماہ خاموش نہ رہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پانامہ معاملے کو پارلیمینٹ میں اٹھا کر درست فیصلہ کیا ہے اور اگر حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات نہ مانے تو 27 تاریخ کو تحریک کا اعلان کریں گے۔