بھارت میں ٹرین حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاو

کانپور(ہاٹ لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کی ایک درجن سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی جب کہ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے 100 کلو میٹر دور پورکھیاں میں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
train
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 3 بجے کےقریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
train1
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔