zakir-naiq

بھارت: ذاکر نائیک کے ادارے کی ویب سائٹ بلاک، سوشل میڈیا پیج بلاک کرنے کیلئے امریکا سے رابطے کا فیصلہ

نئی دہلی (ہاٹ لائن ) بھارتی حکومت نے مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے کی ویب سائٹ بلاک کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے بھارت سمیت پوری دنیا میں اسلام کا پرچار کرنے والے مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے ”اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن “ کی ویب سائٹ بلاک کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر انکے پیجز کو بلاک کرانے کیلئے امریکی حکومت سے رابطے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ہفتے کے روزمذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزامات کو بنیاد بنا کر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی جس کے بعد مہاراشٹر میں انکے اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن (آئی آر ایف )کے 10دفاتر پر چھاپے بھی مارے گئے تھے اور تلاشی بھی لی گئی ۔ مقدمے میں کہا گیا تھا کہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر نائیک اپنے ٹی وی چینل ”پیس ٹی وی “ پر تقاریر چلا کر مذاہب کے درمیان نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں ہیں ۔