سب خان صاحب کی شادی کا پو چھتے ہیں ، کوئی میری شادی کا بھی پو چھ لے، فضل الرحمن

لاہور (ہاٹ لائن ) جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تاہم یہ وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے ، سب لوگ صرف خان صاحب کی شادی کا پو چھتے ہیں ، کوئی میری شادی کا بھی پو چھ لے، بلاول اس لیے انکل کہتے ہیں کیونکہ میں صحیح معنوں میں اس کا انکل ہوں، ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر اہلخانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جہانگیربدر اچھے سیاسی کارکن تھے ، ان سے کافی عرصہ رفاقت رہی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں معمول کی بات ہے ، آرمی چیف نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اہم کر دار ادا کیا ۔ نئے آرمی چیف سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی لیکن یہ وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے کہ جس کو مرضی نیا آرمی چیف مقرر کریں ۔صحافی نے سوال کیا کہ کپتان تیسری شادی کر رہے ہیں کیا مشورہ دیں گے ؟ ۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب لوگ صرف خان صاحب کی شادی کا پو چھتے ہیں ، کوئی میری شادی کا بھی پو چھ لے۔