Sheikh Rasheed

عمران خان اور شیخ رشید چوروں کے سامنے چٹان ہیں: شیخ رشید

لندن (ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے غریب کے مسائل کے ساتھ شادی کی ہے ،برٹش کراﺅڈ میں ہلکے موڈ میں بات کی جاتی ہے،عمران خان نے شادی سے متعلق گفتگو مذاق میں کی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید چوروں کے سامنے چٹان ہیں،پانامہ کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا،عوام ہمارے ساتھ ہے،ہمارے ساتھ ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی لیک کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا،کیس کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔