این اے 259اہلسنّت والجماعت کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(ہاٹ لائن) پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی کھلی جانبداری اورالیکشن کمیشن قوانین کی دھجیاں اڑانے پراہلسنّت والجماعت نے 28نومبر2016کواین اے 258پرہونیوالے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان کردیاہے۔دہشت گردی کیخلاف اور ملک میں قیام امن کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کردار قابل تحسین ہے ، تاریخ ہمیشہ انہیں یاد رکھے گی ، سی پیک منصوبہ ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے ، قوم کی نظریںسپریم کورٹ میں چلنے والے پانامہ لیکس کے کیس پر لگی ہیں ، اگر اس کسی کا صحیح فیصلہ نہ ہوسکا تو ملک میں کرپشن پروان چڑھے گی ان خیالات کا اظہارمرکزی صدرسنی ایکشن کمیٹی پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے مولاناربنوازحنفی صدرسنی ایکشن کمیٹی کراچی،مولاناطارق مسعودصدرسنی علماءکونسل کراچی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ این اے258کے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ،علاقے میں پابندی کے باجود ترقیاتی پیکیج کے اعلانات کے ساتھ مخالف امیدواروں کو انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے،ہمارے امیدوارعلامہ تاج محمد حنفی کی ایک ماہ کےلئے بغیر کسی مقدمہ کے نظر بندی بھی انہیں انتخابات میں روکنے کی گہری سازش ہے۔