اختیارات مل جائیں تو عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا ، وسیم اختر

کراچی (ہاٹ لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق میئر کراچی کو جو اختیارات ملنے چاہئیں وہ مل جائیں تو ہم عوام کی توقعات پر ان شاءاللہ ضرور پورا اتریں گے ہم اسی شہر میں پیدا ہوئے ہیں اور اس شہر کے مسائل ہماری نظر میں ہیں ہمیں وسائل اور مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اس کے باوجود بھی ہم سب نے ایک جذبے کے تحت اس شہر اور عوام کی خدمت کے لئے اپنے اپنے کاموں کا آغاز کردیا ہے ہماری کوشش اور جدوجہد مسائل کے حل کی جانب ہے شہریوں کے تعاون سے انشاءاللہ تعالیٰ جشن عیدمیلادالنبی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔