alkohol

سندھ: سپریم کور ٹ کاشراب کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔ کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے کی اور فریقن کے دلائل سننے کے بعد پابندی کا معاملہ واپس سندھ ہائی کورٹ بھجوانے کا حکم سنا دیا ۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔واضح رہے سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی جسے آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیدیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ نے 120 شراب خانے بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔