rashid-mehmood

جنرل راشد محمود کی وزیر اعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد (ہاٹ لائن )وزیر اعظم نواز شریف سے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی جس میں ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جنرل راشد محمود نے وزیر اعظم ہاوس میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کی خدمت کرنے اور پیشہ وارانہ خدمات پر جنرل راشد محمود کو سراہا ۔