وسیم اکرم نے سری لنکن ٹیم کو جوائن کر لیا

لاہور (ہاٹ لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے سری لنکن ٹیم کو جوائن کر لیا وہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلرز کی کوچنگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وسیم اکرم رواں مہینے کے آخر میں سری لنکن فاسٹ باﺅلرز کی کوچنگ کا فریضہ سر انجام دیں گے جبکہ وہ سری لنکن کوچنگ سٹاف کوبھی لیکچرز دیں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے باﺅلرز کے لیے کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی بھی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن پی سی بی نے کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا۔