پاراچنار ،فورسز کی کارروائی ، آئی ڈی اور مارٹر گولے برآمد

پاراچنار (ہاٹ لائن) وسطی کرم ایجنسی میں فورسز نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں آئی ڈی اور مارٹر گولے برآمد کرلئے ۔ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے جمال میلہ اور زایہ سید میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں آئی ڈی اور مارٹر توپ کے گولے برآمد کرلئے . فورسز حکام کے مطابق کاروائی علاقے میں ا بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحے اور بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ہے اور اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری ہے۔