بھارت ،پولیس کا جھڑپ میں 6 ماو باغی ہلاک کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی(ہاٹ لائن)بھارت کی پولیس نے ملک کے مشرقی حصے کے جنگلات میں جھڑپ کے دوران 6 مسلح ماو باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے کہا کہ انھوں نے ریاست جھار کھنڈ کے ضلع لتیہار میں ماو باغیوں کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران باغیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔پولیس سپریٹنڈنٹ انوپ براتھری کا کہنا تھا کہ علاقے میں انتہائی گھنا جنگل ہے اور یہاں شدت پسند گذشتہ 15 سال یا اس سے زیادہ عرصے سے موجود ہیں۔انھوں نے بتایا کہ جھڑپ 45 سے 50 منٹ تک جاری رہی جس کے اختتام پر ہمیں ماو جنگجوؤں کی 6 لاشیں ملی ہیں جنھوں نے سیاہ رنگ کی فوجی وردی پہن رکھی تھی۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے جنگجووں کے پاس سے 6 ہتھیار اور 500 کے قریب گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔