نعیم الحق بدستور تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان رہیں گے،عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد (ہاٹ لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نعیم الحق بدستور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان رہیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ نعیم الحق کے ساتھ چند ترجمانوں کی ٹیم بنائی ہے،وہ اپنے عہدے پر بدستور فائز رہیں گے،ترجمان تحریک انصاف کا موقف پیش کریں گے