ayatollah

جوہری معاہدے کیخلاف ورزی،10 سال تک پابندیاں عائد کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار:ایرانی سپریم لیڈر

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کیخلاف ورزیوں پر ایران پر 10 سال تک پابندیاں عائد کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے امریکہ نے دوبارہ پابندیاں عائد کر کے ایران کے انتقام کو دعوت دی ہے ۔ ایرانی سپریم لیڈر کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے خلاف سخت انتقامی کارروائی کی دھمکی انہوں نے حال ہی میں پاسیج فورسز کے اہلکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کے دوران دی۔آیت اللہ علی خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ خود ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی خلاف ورزی ایران پر مزید دس سال کے لیے پابندیاں عاید کرنا ہے۔ اگر امریکی انتظامیہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کرتی ہے تو اسے تہران اور مغرب کے درمیان طے پائے جوہری سجھوتے کی سنگین خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کو علم ہونا چاہیے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے انتقامی کارروائی سے بچ نہیں سکے گا۔