اسٹیٹ بینک کانئےسکےکےلئےاہم اعلان

کراچی (ہاٹ لائن) وفاقی حکومت نے خزانہ ڈویژن کے اعلامیہ کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 10 روپے کا سکّہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکّہ 24 اکتوبر 2016ء سے اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔
دس روپے کا یہ یہ سکّہ پیلے رنگ کا اور گول ہے ۔ اس کے کنارے پر دندانے ہیں۔اس کا قطر 25.5ملی میٹر ہے۔ سکّے کا وزن 5.50 گرام ہے ۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں سکّے کا سالِ اجرا درج ہے۔ سکّے کے پورے کنارے پر چھوٹے موتیوں کا دائرہ ہے۔rs_10_coin
سکے کے پچھلے رخ پر وسط میں فیصل مسجد کی سامنے سے لی گئی تصویر ہے جس پر فاختائیں اُڑتی نظر آ رہی ہیں۔ سکّے کے نچلی طرف اس کی عرفی مالیت جلی اعداد میں ’’10‘‘ اور اردو میں ’’روپیہ‘‘ کندہ ہے۔ سکّے کے پورے کنارے پر چھوٹے موتیوں کا دائرہ ہے۔