sohail-aman

ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے: سہیل امان

میڈیا رپوٹس کے مطابق آئیدیاز 2016 نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے، دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں۔ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، نائیجیریا اور قطر کیلئے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں۔ سہیل امان نے کہا کہ بھارت کو حد سے زیادہ تجاوز کرنے پرسخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اڑی واقعے پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیلنجزکے سامنا کیلئے خود پر انحصار کرنا ہوگا۔ہمیں اپنے دوست اور مسلم ممالک کے ساتھ مزید تعلقات استوار کرنا ہونگے۔ضرب عضب مکمل جنگ ہے اس پر کسی کو بھی شک نہیں ہونا چاہئے۔