arrested-man

بیوی کی ٹانگ کاٹنے والا شوہرگرفتار،ٹانگ کاٹنے کے بعد یہ ہوا کہ…

لاہور (ہاٹ لائن) کاہنہ کے علاقہ میں بیوی کی ٹانگ کاٹنے والے شوہر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی رہائشی بلقیس کا کہناتھا کہ اس کی اپنے شوہر یاسین سے علیحدگی ہوچکی تھی اور اس کے باوجود اس نے چند روز قبل کاہنہ کے علاقہ میں بلایا اور ٹانگ کاٹنے کے بعد بھی اسے تین دن تک گھر میں قید رکھا۔ اس دوران ملزم کٹی ٹانگ دکھا کر مزید خوفزدہ کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو اس کے دوساتھیوں سمیت حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ ملزم مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاہے۔