اونچائی سے باسکٹ بال پھینکنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے تین نوجوانوں کے نام

سوئٹزر لینڈ ( ہاٹ لائن) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں نے ڈیم سے گیند کو پھینک کر سب سے اونچے باسکٹ بال شاٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔بریٹ اسٹین فورڈ، ڈیرک ہیرن اور اسکاٹ گانسن پر مشتمل گروپ نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے سوئٹزلینڈ کا انتخاب کیا۔انہوں نے 180 میٹر بلندی پر واقع مووائسن ڈیم کے اوپر سے گیند کو زمین میں نصب نیٹ میں پھینک کر ریکارڈ بنایا۔ڈیرک ہیرن نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ تیسرے شاٹ میں گیند کو نیٹ میں پھینکنا بہترین لمحا تھا۔