ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن پھر آمنے سامنے

کراچی (ہاٹ لائن )ایم کیو ایم پاکستان کی نارتھ ناظم آباد میں میٹنگ میں ایم کیو ایم لندن پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی میٹنگ جاری تھی کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما پہنچ گئے اور دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازعہ ہو گیا ۔ اور دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ ایم کیو ایم لندن کے پہنچے کے بعد میٹنگ ختم کر دی گئی۔