pistol-gun-weapon-bullet

راولپنڈی سے مسقط جانیوالے مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

راولپنڈی (ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق ”اے ایس ایف” نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے مسافر سلیم مہند کے سامان کی تلاشی لی جہاں سے 30بور پسٹل کی چھ گولیاں برآمد ہوئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز سے مسقط جارہا تھا تاہم گولیاں برآمد ہونے پر اسے حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے ۔