indian-army

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ایک اور شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

مظفر آباد (ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز وادی نیلم کے علاقے ڈھنڈیال کے قریب بھارتی فوج نے مسافر بس اور ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور شہری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی کئی افراد ابھی بھی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے شخص کی شناخت محمد شفیع کے نام سے ہوئی ہے جو وادی نیلم کا رہائشی ہے ۔