انٹراپارٹی انتخابات میں پرویز الٰہی کی بلامقابلہ کامیابی جمہوری عمل کا حصہ ہے ، ناصر رمضان

لاہور(خبر نگار )پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصررمضان گجر نے پاکستان مسلم لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات میں چوہدری پرویز الہٰی کو بطور صدر ،چوہدری ظہیرالدین خان کو جنرل سیکرٹری اور میاں عمران مسعود کی سیکرٹری اطلاعات بلامقابلہ کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے پارٹی الیکشن میں چوہدری پرویز الہٰی اور انکی ٹیم کی بلامقابلہ کامیابی جمہوری عمل کا حصہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک جمہوری پارٹی ہے اور اس میں ہر سطح پر انتخابات کے ذریعے عہدیداران کا چناﺅ کیا جاتا ہے ضلعی و سٹی انتخابات کی تکمیل کے بعد پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پنجاب بھر کے مسلم لیگی ممبران و عہدیداران نے بھر پور شرکت کرکے چوہدری برادران پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ناصر رمضان گجر نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان کی مرکزی انتخابات میں کارکن بھر پور انداز میں شرکت کرینگے اور اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرکے پاکستان کے مرکزی عہدیداروں کا چناﺅ کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ نومنتخب عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوںنے پارٹی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردیں اور ہر مشکل وقت میں کارکنوں کے ساتھ صف اول میں رہے انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک نظریاتی جماعت ہے جس میں ہمیشہ نظریاتی کارکنوں کو اہم عہدے دیئے گئے۔اور کارکن بھی اپنے قائدین کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں ان کے ساتھ ہیں۔