qamar-zaman-kaira

”پیپلز پارٹی کو نوا زلیگ ، تحریک انصاف اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ڈر ہے “ قمر الزمان قائرہ

لاہور (ہاٹ لائن ) لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر مشکل وقت کی بات درست ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ تحریکیں کس طرح چلتی ہیں ۔”پیپلز پارٹی کو نوا زلیگ ، تحریک انصاف اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ڈر ہے “ ۔ عمران خان کل آئے ہیں مگر انہیں بہت جلدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا خان صاحب تمہیں ان عدالتوں سے کچھ نہیں ملے گا مگر انہوں نے ہماری بات نہیں مانی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پامانا پر دھرنے کا آغاز پیپلز پارٹی نے کیا اور عمران خان کیساتھ چلے تھے مگر صبح ہوئی تو انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا ۔ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا اور ایوبی آمریت سے آج تک آمریت کا مقابلہ کیا ۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں کے مطالبے پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ۔پیپلز پارٹی ملک کو متحد کرتی اور اختیارات دیتی ہے ۔”یہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے آصف علی زرداری سے اختیارات واپس لیکر صوبوں کو دیے “۔قائرہ نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف بالائی اتارنے والے ہیں ، سی پیک کیلئے آصف علی زرداری نے انتھک محنت کی مگر تب لوگ ان کے چین جانے پر باتیں اور تنقید کرتے تھے ۔ ہمارے دور میں ملک کے حالات کیا تھے اور آج کیا ہیں؟ پارٹی کا پرچم پھر سے سربلند کر نا ہو گا اور غلطیاں بھول کر آگے بڑھنا ہے ۔پیپلزپارٹی نے5سال میں جوکام کیاوہ15سال میں نہ ہوسکا.دانش اسکول کہاں گئے،سرکاری اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں۔