ناجائز تجاوزات کا مستقل خاتمہ کیا جائے،ڈاکٹر آصف طفیل

سیالکوٹ (بےورورپورٹ)تحصیل سیالکوٹ اور سمبڑیال کی سڑکوں،بازاروں اور فٹ پاتھوں پر قائم ہر قسم کی تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے گا ۔ ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ اور پیدل چلنے والوں کیلئے دشوای کا باعث بننے والے کاروبار کو چلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ اور سمبڑیال تجاوزات کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کی براہ راست نگرانی کریں گے اور تجاوزکنندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یہ ہدایات ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ٹی ایم اے سیالکوٹ اور سمبڑیال کے ایڈمنسٹریٹرز ، ٹی ایم او ز اور ٹی او ریگولیشن اور ٹی ایم اے کے مقامی حکام کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں ۔ ڈی سی او نے کہاکہ سمبڑیال شہر سے گذرنے والی ہائی وے پر قائم تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے اور سے شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ کو تلقین کی کہ سمبڑیال کے بازاروں اور سڑکوں سے ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کی صورت میں ایڈمنسٹریٹرز جوابدہ ہونگے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ سڑکوں پر پھیلے ہوئے کاروبار کو دکانوں کے اندر محدود کیا جائے اور کسی کو حد سے تجاوز کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اے سیالکوٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ لہائی بازار ، ریلوے روڈ کو بھی تجاوزات سے پاک کرکے ٹریفک کے قابل بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف فوری کریک ڈاو¿ن کی جائے اس کے مکمل صفایا تک مہم جاری رکھی جائے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ وہ خود بازاروں اور اہم مارکٹیوں کا دورہ کرکے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیں گے ۔