ڈی سی او کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون

سیالکوٹ (بےورورپورٹ)ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر ٹی ایم اے سیالکوٹ نے موضع ڈالوالی میں قائم تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون ‘ ایکسیویٹر کی مدد سے سڑکوں پر قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کا مسمار کردیا گیا۔ ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی نے بتایا کہ ٹی ایم اے سیالکوٹ نے تجاوزات کے ختم کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا اور مرحلہ وار سیالکوٹ شہراور اہم مواضعات کے بازاروں اور سڑکوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ از خود اپنی تجاوزات ہٹا کو شریف شہری کا ہونے ثبوت فراہم کریں بصورت دیگر ٹی ایم اے تجاوزات کو مسمار کردیگا اور سامان بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا۔