وزیر اعظم نوازشریف سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اشک آباد (ہاٹ لائن ) وزیرا عظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر گئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے افغان صدر اشرف غنی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال کے علاوہ باہمی دلچپسی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
دونوں رہنماﺅں میں ملاقات ترکمانستان میں جاری عالمی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں ہوئی ۔