پاکستان سٹاک مارکیٹ ، منداجاری ،100انڈیکس میں مزید 539پوائنٹس کمی

کراچی (ہاٹ لائن ) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 39ہزار 987پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں شدید مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 539پوائنٹس کی کمی کے بعد 39ہزار987پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 16کروڑ25لاکھ 94ہزار 730شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9ارب32کروڑ7لاکھ 23ہزار 101روپے تھی۔پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 418کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 75کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،330کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 13کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی