دھرنے نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی نیچے دھر دیا

کراچی(ہاٹ لائن) ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکارہوگئی۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں پہلے سیشن کے دوران ساڑھے چار سو پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی۔
ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال اور اسلام آباد لاک ڈاون کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس تقریبا ساڑھے چار سو پوائنٹس تک گر گیا ۔
مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں میں شیئرز آف لوڈ کرنے کا رجحان رہا ۔ آٹو موبائل، بینکنگ، انشورنس اور سیمنٹ سیکٹر سمیت کئی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گر گئیں جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔
پہلے سیشن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری نظر آئی اور ہنڈرڈ انٹیکس ایک سو انتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انتالیس ہزار آٹھ سو پیسنٹھ پر بند ہوا۔