پنجاب بینک نے سال 2016کے9 ماہی مالیاتی نتا ئج کا اعلان کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن ) دی بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈ ا ئریکڑ ز کا اجلاس اکتوبرکو منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ستمبرکو اختتام پذیر ہو نے والے نوماہ کے غیر آڈٹ شدہ حسابات کی منظوری دی گئی۔ بینک نے سال کے پہلے نو ماہ کے دوران6.0ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایاجو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 5.6ارب روپے تھا ۔ اسی طرح بینک کی فی حصص آمدن2.53 روپے رہی ۔ سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بینک کا نیٹ انٹرسٹ مارجن 8.9 ارب روپے کی سطح پر رہا جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران8.1 ارب روپے کی سطح پر تھا ۔ بینک کی نان انٹرسٹ / مارک اپ آمدن 4.0 ارب روپے کی سطح پر رہی ۔ ستمبرکو بینک کے کل اثاثہ جات بڑ ھ کر526.6 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جو کہ دسمبرکو 472.3ارب روپے تھے ۔ بینک کے ڈپازٹس420.5 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جو کہ دسمبرکو375.0ارب روپے تھے ۔اسی طرح بینک کے قرضہ جات اور سرمایہ کاری با لترتیب273.3ارب روپے اور209.1ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔