ٹرمپ کےصدرمنتخب ہونےپردنیابھرکی اسٹاک مارکیٹس گرگئیں

نیویارک/لندن ( ہاٹ لائن ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر جہاں امریکا میں جشن کا سماں ہے، وہیں دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس گر گئیں ہیں، جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ایشیائی حصص بازار میں ہلچل مچ گئی، جاپان، ہانگ کانگ، لندن، شنگھائی اور جنوبی ایشیا کی شیئر مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ جنوبی کوریا اور آسٹریلوی بازار میں بھی گراوٹ دیکھنے میں نظر آرہی ہے. ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار203پوائنٹس پر بند ہوئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 29کروڑ61لاکھ 46ہزار 80شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مارکیٹنگ ویلیو 15ارب50کروڑ 49لاکھ52ہزار 630روپے تھی .کے ایس ای 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 391کمپنیوں نے کا روبار کیا جن میں سے 175کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،196کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 20کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیومستحکم رہی۔