گاڑی چارج کرانی ہے، تو یہاں آئیں

لاہور(ہاٹ لائن ) بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے ملک میں پہلے چارجنگ اسٹیشن نے کام شروع کردیا۔ دیوان موٹرز پاکستان نے ملکی تاریخ کے پہلے چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا ہے جبکہ رواں سال کے اختتام تک اس طرح کے مزید 2 نئے چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کئے جائیں گے.
دیوان موٹرز کے بیان کے مطابق لاہور کے مقامی شاپنگ مال میں لگائے جانیوالے چارجنگ اسٹیشن سے ہائی برڈ اور بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی تیز تر چارجنگ کی سہولت صارفین کو حاصل ہوگی. بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی رواں سال کے آخر تک بین الاقوامی معیار کے مزید 2 چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کرے گی تاکہ ملک میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیکر توانائی کی بچت کو یقینی بنایا جاسکے.