c-pack

خیبر پختونخواکا سی پیک میں حصے کا مطالبہ

پشاور(ہاٹ لائن)اقتصادی راہداری پر خیبرپختونخوا کی حق تلفی پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوگئیں اور وفاقی حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پرخیبرپختونخوا کی تمام جماعتیںایک ہو گئیں، پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی جماعتی کانفرنس میں وفاق سے مغربی روٹ پر فوری کام شروع کرنے کامطالبہ کیاگیا۔کل جماعتی کانفرنس نے ریلوے لائن ، فائبرآپٹک کیبل اور گیس و تیل کا حق بھی مانگ لیااور خیبر پختونخوا میں 10ہزار میگاواٹ بجلی کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔سیاسی جماعتوں نے پشاور کو بھی سی پیک سے منسلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔ (ا ن)