FBR

انکم ٹیکس گوشواروں کیلیے تاریخ مزید بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ہاٹ لائن) ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آ حکام نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی جانے والی سمری میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس کی وفاقی وزیر خزانہ نے منظوری دے دی ہے اور توقع ہے کہ بدھ کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں مسائل کے باعث سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات درپیش ہیں۔(ان)