india currency

نوٹ بند ہونے سے پریشان کسانوں اور شادی والے کنبوں کوسہولت دینے کا اعلان

نئی دہلی (ہاٹ لائن) سرکار نے 500 اور ہزار ورپے کے نوٹوں کے مدنظر کسانوں اور شادی بیاہ والے کنبوں کو راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔
معاشی امور کے سیکریٹری شکتی کانت داس نے آج یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سرکار نے کسانوں کو زرعی قرض کے تحت انکے کھاتہ میں آئی رقم میں سے ہر ہفتہ 25 ہزار روپے تک نکالنے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بنک سے یا آن لائن کھاتہ میں جمع ہونے والی رقم میں سے بھی کسان ہر ہفتہ 25 ہزار روپے نکال سکیں گے۔(ا ن)