the-world-bank

سرمایہ کاری بڑھائی جائے تو پاکستانی معیشت7سے 8 فیصدترقی کی اہلیت رکھتی ہے: کنٹری چیف اکانومسٹ اینرک بلانکو

اسلام آباد (ہاٹ لائن)عالمی بینک کے کنٹری چیف اکانومسٹ اینرک بلانکو نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت 7 سے 8 فیصدکے حساب سے ترقی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے لیکن اس کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اینرک بلانکو کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے قرضے پاکستانی معیشت کیلئے بہتری کی علامت نہیں ہیں، کچھ خطرات کے باوجود قرضے مستحکم سطح پر رہیں گے اور قرضوں کومستحکم سطح پر رکھنے کیلئے محتاط مالیاتی پالیسیاں ضروری ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت ہے۔ سی پیک کے تحت بلوچستان میں متعددمنصوبے چل رہے ہیں تاہم ان پر توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔اینرک بلانکو کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت 7 سے 8 فیصدکے حساب سے ترقی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور اگر پاکستان دنیا کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتا تو وہ پیچھے رہ جائے گا، 7 سے 8 فیصد مستحکم ترقی کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔