پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دیا جائے : وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے ۔
ترکی کے ڈپٹی وزیر اعظم نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، ترکی کے ڈپٹی وزیر اعظم نے کم وقت میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا ۔ اسحاق ڈار کو مبارک باد بھی دی ، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کی تجویز پیش کی ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ترکی میں ٹیکسوں کا نظام بہت اچھا ہے جس سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ (ن ی)