ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو لیا، عوام ڈالر خرید کر اپنا نقصان نہ کرے: ملک بوستان

سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو لیا گیا تو ڈالر 106 روپے سے بھی نیچے آجائے گا: صدر فاریکس ایسوسی ایشن
کراچی (ہاٹ لائن ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بلاوجہ ڈالر کی خریداری سے وہ نقصان اٹھا سکتے ہیں کیونکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ عارضی ہے۔ چند روز میں ہی ڈالر ایک بار پھر 106 روپے سے بھی نیچے آ جائے گا۔ صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق ملک میں سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ بڑھ رہی ہے جسے روکنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت دبئی سے 1 تولہ سونا منگوانے پر 1 ہزار روپے منافع دیا جا رہا ہے جو بہت زیادہ ہے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے حکومت سے بات کرنے، سونے اور ڈالرز کے اسمگلرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔ ملک بوستان کا مزید کہا ہے کہ اگر حکومت سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو پا لے تو ڈالر 106 روپے سے بھی نیجے آ جائے گا۔(ن ی)