چینی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کمی

سندھ کی شوگر ملوں میں کرشنگ کے آغاز کے دو ہفتوں بعد ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 65 روپے کلو پر آگئی
کراچی( ہاٹ لائن ) سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد دو ہفتوں ہول سیل سطح پر چینی 5 روپے سستی ہو کر 65 روپے کلو کی سطح پر آگئی ۔ سندھ میں 8 ملوں میں گنے کی کرشنگ کا آغاز ہوچکا ہے ، نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے ہول سیل سطح پر چینی کے دام بھی 70 روپے سے کم ہو کر 65 روپے کلو کی سطح پر آگئے ۔ کراچی کے ریٹیل بازاروں میں چینی 70 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے ۔ ملک بھر میں رواں سیزن گنے کی بہتر فصل ہونے کے باعث چینی کی پیداوار 50 لاکھ ٹن سے زائد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ حکومت نے شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت بھی دی ہوئی ہے تاہم مقامی چینی عالمی منڈی میں مہنگی ہونے کے باعث سرکار فی کلو چینی پر ایکسپورٹرز کو لگ بھگ 13 روپے اپنے پلے سے ادا کر رہی ہے۔ (ن ی)